اسرائیلی یرغمالیوں کے اہلخانہ کا غزہ میں بھی جنگ بندی کا مطالبہ

تل ابیب: ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد اسرائیلی یرغمالیوں کے اہل خانہ نے غزہ میں بھی جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔ 

اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ میں موجود اسرائیلی یرغمالیوں کے اہل خانہ نے نیتن یاہو حکومت سے غزہ میں بھی جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ 

یرغمالیوں کےاہل خانہ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسرائیلی حکومت یرغمالیوں کی واپسی کے لیے اقدامات کرے، جو ایران کےساتھ جنگ بندی کراسکتا ہے وہ غزہ جنگ بھی ختم کرسکتا ہے۔

واضح رہے کہ منگل کی علی الصبح امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا اعلان کیا گیا جس کی تصدیق ایرانی حکام اور اسرائیلی وزیراعظم نے بھی کی ہے۔

پاکستان وقت کے مطابق ایران نے صبح 9 بجے سے جنگ بندی پر عملدرآمد شروع کردیا ہے اور اسرائیل نے بھی اپنی فضائی حدود کھول دی ہے۔

اس کے علاوہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے فریقین سے جنگ بندی کی خلاف ورزی نہ کرنے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔

Related posts

تہران میں مبینہ روسی Mi-28 جنگی ہیلی کاپٹر کی پرواز؟ امریکی ڈیفنس ویب سائٹ کا دعویٰ، شواہد تاحال غیر مصدقہ

ایپسٹین فائلز: پاکستان براہِ راست نمایاں نہیں، عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے نام سامنے آگئے

کھیل کو سیاست سے الگ رکھا جائے، پاک بھارت میچ کا بائیکاٹ ویک اپ کال ہے: ششی تھرور