قطر میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی میزائل حملے کے بعد ایرانی صدر کا امیر قطر کو فون

گزشتہ شب قطر میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی میزائل حملے کے بعد ایرانی صدر اور امیر قطر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

ایرانی خبررساں ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور مشرق وسطی کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

گفتگو کے دوران ایرانی صدر نے کہا کہ انہوں نے بروقت امیر قطر سے رابطہ کیا تاکہ واضح کرسکیں کہ کل کا واقعہ ایران پر اسرائیلی حملے میں امریکا کی براہ راست اور اعلانیہ شرکت کا ردِعمل تھا۔ 

انہوں نے واضح کیا کہ اس واقعے کو  ایران کی قطر جیسے برادر اور ہمسایہ ملک سے کسی قسم کی دشمنی نہ سمجھا جائے۔

ایرانی صدر نے مزید کہا کہ ایران کی حکومت اور قوم قطر کے دوستانہ اور برادرانہ مؤقف سے مکمل طور پر باخبر اور دلی طور پر اس کی حمایت اور خصوصا مشکل وقتوں میں ساتھ دینے پر شکر گزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی حملے کا مقصد قطر سے کسی بھی طرح کی دشمنی نہیں تھا۔

Related posts

انتہا پسند اسرائیلی وزرا کا غزہ پر جنگ کی واپسی کے لیے حکومت پر دباؤ

طالبان حکومت کا جبر: پاکستان مخالف پروپیگنڈا سے انکار پر افغان نیوز چینل شمشاد کی نشریات بند

حماس نے امریکی محکمہ خارجہ کے الزامات مسترد کر دیے، جنگ بندی کی خلاف ورزی سے انکار