تہران: اسرائیلی حملے میں شہید قرار دیے جانے والے ایرانی قدس فورس کے سربراہ سامنے آگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق ایران کی قدس فورس کے سربراہ جنرل اسماعیل قانی زندہ ہیں اور ان کی شہادت کی خبر غلط ثابت ہوئی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق جنرل اسماعیل قانی کو تہران میں ہونے والے فتح کے جشن میں دیکھا گیا جہاں لوگوں نے اسماعیل قانی کا پُرجوش استقبال کیا اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
Iranian General Esmail Qaani RISES from the DEAD
Declared ‘assassinated’ June 13 after Israeli airstrikes by NYT
امریکی جریدے نے دعویٰ کیا تھا کہ 13 جون کےاسرائیلی حملوں میں اسماعیل قانی شہید ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ایرانی سپریم لیڈرکے اعلیٰ مشیر علی شمخانی کے شہادت کی خبر بھی جھوٹی نکلی تھی اور کچھ دن قبل انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ زندہ ہیں اور اپنے آپ کو قربان کرنے کے لیے تیار ہیں۔