اسرائیلی حملے میں زخمی ہونیوالے ایرانی پاسداران انقلاب کے میجر جنرل علی شادمانی شہید ہوگئے

تہران: ایران کے خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر کے سربراہ میجر جنرل علی شادمانی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔

ایرانی خبررساں ایجنسی کے مطابق میجر جنرل علی شادمانی گزشتے ہفتے ہونے والے ایک اسرائیلی حملے شدید زخمی ہوئے تھے  جس کے بعد ان کا علاج جاری تھا۔

خیال رہے کہ میجر جنرل علی شادمانی کو اسرائیلی حملے میں غلام علی رشید کی شہادت پر خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر کا سربراہ بنایا گیا تھا۔

گزشتہ ہفتے اسرائیلی فوج کی جانب سے میجر جنرل علی شادمانی کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

Related posts

امریکا بھر میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف تاریخ ساز مظاہرے، 70 لاکھ سے زائد افراد سڑکوں پر

جمائما گولڈ اسمتھ کی والدہ لیڈی اینابیل گولڈ اسمتھ 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

پاکستان کو آئی ایم ایف کی 1.2 ارب ڈالر کی اگلی قسط دسمبر تک ملنے کی توقع: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب