جلد ایسے ممالک اسرائیل کو تسلیم کرینگے جن کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا: مشیر امریکی صدر

واشنگٹن: امریکی صدر کے مشیر برائے مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف نے کہا ہےکہ جلد ایسے ممالک اسرائیل کو تسلیم کرینگے جن کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔

ایک اپنے بیان میں اسٹیو وٹکوف نے کہا کہ صدرٹرمپ کی کوشش ہے کہ ابراہام معاہدے کو وسعت دی جائے، ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلےدور  صدارت میں متحدہ عرب امارات، بحرین، مراکش اور سوڈان نے اسرائیل کو تسلیم کیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیل کو تسلیم کرنیوالے ممالک کی تعداد بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں، امید ہے جلد ایسے ممالک اسرائیل کو تسلیم کرلیں گے جن کے بارے میں کسی نے تصور بھی نہیں کیا تھا اور یہ عمل مشرق وسطیٰ میں توازن لائےگا۔

Related posts

سرگودھا میں امریکا کا ’وائٹ ہاؤس‘ — حیران کن محل نما عمارت نے سب کو دنگ کردیا

پیرس کے لوور میوزیم میں 7 منٹ میں انمول زیورات کی بڑی ڈکیتی

ڈونلڈ ٹرمپ کی اے آئی ویڈیو نے امریکا میں ہنگامہ برپا کر دیا