ایرانی قوم پاکستانی عوام کے جذبے اور حمایت کو کبھی فراموش نہیں کریگی: ایرانی سفیر

اسلام آباد: پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے اسرائیلی حملے کے بعد ایران کے ساتھ کھڑے رہنے اور یکجہتی پر پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔ 

سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں ایرانی سفیر نے کہا کہ صیہونی رجیم کی ایران پر مسلط کردہ ناحق جارحیت کے مقابلے میں پاکستان نے جس ثابت قدمی کے ساتھ ہمارے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر بھرپور یکجہتی اور حمایت کا مظاہرہ کیا وہ قابلِ تحسین ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم پاکستانی عوام کی جانب سے اس برادرانہ جذبے اور حمایت کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ 

رضا امیری مقدم کا کہنا تھا کہ اصولی اور جر ات مندانہ مؤقف پر پاکستان کے صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ 

Related posts

سڈنی واقعہ سیاہ دن، جانیں بچانے والا مسلم شہری آسٹریلیا کا ہیرو ہے: آسٹریلوی ہائی کمشنر

یوکرین امن مذاکرات سے قبل نیٹو رکنیت کی خواہش ترک کرنے کو تیار

سڈنی فائرنگ واقعہ: حملہ آور کو قابو کرنے والے بہادر شہری کی شناخت سامنے آگئی