ترکیے نے دوبارہ امریکی ایف 35 پروگرام میں شمولیت کا ارادہ ظاہر کردیا

انقرہ: ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی نے جدید ترین امریکی ایف-35 اسٹیلتھ لڑاکا طیارے حاصل کرنے  اور  اس پروگرام میں دوبارہ شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

نیٹو سربراہی اجلاس سے واپسی پر طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایردوان نے کہا کہ انہیں اس معاملے پر ٹرمپ سے بات چیت کے بعد پیشرفت کی امید ہے۔

ترک صدارتی دفتر کے مطابق ایردوان نے کہا کہ ’ہم نے ایف-35 پروگرام سے کبھی دستبرداری اختیار نہیں کی۔ ہم اپنے امریکی ہم منصبوں کے ساتھ دوبارہ اس پروگرام میں شامل ہونے  پر بات چیت کر رہے ہیں‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم نے یہ معاملہ صدر ٹرمپ سے ملاقات میں اٹھایا اور اب تکنیکی سطح پر مذاکرات کا آغاز ہو چکا ہے‘۔ 

یاد رہے کہ امریکا نے 2020 میں ترکی پر اس وقت پابندیاں عائد کر دی تھیں جب اس نے روس سے ایس 400 فضائی دفاعی نظام خریدا تھا۔ اسی فیصلے کے تحت ترکیے کو ایف-35 پروگرام سے بھی نکال دیا گیا تھا حالانکہ وہ اس پروگرام کا خریدار ہی نہیں بلکہ شراکت دار بھی تھا۔

ترکیے متعدد بار اس فیصلے کو ’ناانصافی‘ قرار دے چکا ہے اور پروگرام میں دوبارہ شراکت  یا مالی ازالے کا مطالبہ کرتا رہا ہے۔

Related posts

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کا صحافی کے سوال پر دلچسپ جواب: ’’آپ کی ماں نے‘‘

دوحہ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور مکمل، کل دوبارہ ملاقات ہوگی

پاک افغان کشیدگی کے دوران سوشل میڈیا پر فیک نیوز کی یلغار، افغان اکاؤنٹس نے شمالی کوریا کی تصویر کو اپنا میزائل تجربہ قرار دے دیا