نیٹو چیف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ’ڈیڈی‘ کیوں کہا؟

نیٹو چیف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ’ڈیڈی‘ کہنے پر وضاحت کر دی۔

نیٹو چیف مارک رُٹے نے واضح کیا ہے کہ صدر ٹرمپ کو ڈیڈی نہیں کہا، ان کے بیان کا مطلب یہ نہیں تھا کہ وہ ٹرمپ کو ڈیڈی کہ رہے ہوں۔

مارک رُٹے نے کہا کہ ڈیڈی کا لفظ استعمال کیا لیکن ان کے اصل مخاطب ٹرمپ نہیں تھے، ان کے الفاظ کو سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ نیٹو چیف مارک رُٹے  کو اُس وقت شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا تھا جب انہوں نے ایران اسرائیل جنگ بندی کے معاملے پر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کی تعریف کرتے ہوئے ’ڈیڈی‘ کالفظ استعمال کیا تھا۔ 

مارک رُٹے نے ٹرمپ کی جانب سے ایران اور اسرائیل کے حوالے سے سخت الفاظ استعمال کرنے پر کہا تھا کہ کبھی کبھار ’ڈیڈی‘ کو سخت زبان استعمال کرنا پڑتی ہے۔

Related posts

مسلمان ملک کا پاسپورٹ دنیا کا سب سے طاقتور قرار، یو اے ای 2025 میں بھی سرفہرست

بھارت میں جعلی ڈگری اسکینڈل بے نقاب، 10 لاکھ سے زائد سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے

جدہ میں 135 ملی میٹر بارش نے تباہی مچا دی، سڑکیں زیرِ آب،گاڑیاں خراب ہوگئیں