ٹرمپ نے ایران سے کسی بات چیت یا آفر سے متعلق باتوں کی تردید کردی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے کسی بات چیت یا آفر سے متعلق باتوں کی تردید کردی۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران سے بات نہیں کررہا تھا اور نہ ہی ایران کو کچھ آفر کر رہا تھا۔ 

ٹرمپ نے ایک بار پھر یہ واضح کیا کہ امریکا نے ایران کی جوہری تنصیبات کو مکمل طور پر ختم کر دیا ہے۔ 

واضح رہے کچھ روز قبل امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اگلے ہفتے ایران سے بات ہوگی اور معاہدے پر دستخط بھی ہوسکتے ہیں۔

امریکی ٹی وی نے بھی یہ دعویٰ کیا تھا کہ ایران امریکا مذاکرات میں واشنگٹن کی جانب سے ایران کو اقتصادی پابندیاں ختم کرنے کی پیشکش کا امکان ہے تاہم ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی جانب سے ٹرمپ کے بات چیت کے دعوے کی تردید کردی گئی تھی۔

Related posts

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کا صحافی کے سوال پر دلچسپ جواب: ’’آپ کی ماں نے‘‘

دوحہ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور مکمل، کل دوبارہ ملاقات ہوگی

پاک افغان کشیدگی کے دوران سوشل میڈیا پر فیک نیوز کی یلغار، افغان اکاؤنٹس نے شمالی کوریا کی تصویر کو اپنا میزائل تجربہ قرار دے دیا