امریکی مدد سے اسرائیل فوجی کارروائیوں پر اب تک اربوں ڈالر پھونک چکا: رپورٹ

اسرائیل مشرق وسطیٰ میں اپنی فوجی کارروائیوں پر اب تک اربوں ڈالر پھونک چکا ہے۔

امریکی ادارے کی رپورٹ کے مطابق  اکتوبر 2023 کے بعد امریکی فوجی امداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا اور اسرائیل نے 7 اکتوبر 2023 سے اب تک دفاعی بجٹ پر 46.5 ارب ڈالر خرچ کیے جب کہ اسرائیل کو سب سے زیادہ پیسے امریکا نے دیے۔

رپورٹ کے مطابق امریکا نے اسرائیل کو 17.9 ارب ڈالر کی اضافی امداد دی جس میں 6.8 ارب ڈالر فوجی سامان کی خریداری، 4.5 ارب ڈالر ڈیفنس سسٹم اور 4.4 ارب ڈالر امریکی اسلحے کی فراہمی کے لیے دیے۔

عرب میڈیا کے مطابق امریکا کی غیر معمولی فنڈنگ اسرائیل کو غزہ میں معصوم فلسطینیوں کی نسل کشی جاری رکھنے میں مدد دے رہی ہے۔

Related posts

امریکا بھر میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف تاریخ ساز مظاہرے، 70 لاکھ سے زائد افراد سڑکوں پر

جمائما گولڈ اسمتھ کی والدہ لیڈی اینابیل گولڈ اسمتھ 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

پاکستان کو آئی ایم ایف کی 1.2 ارب ڈالر کی اگلی قسط دسمبر تک ملنے کی توقع: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب