سعودی عرب کی مغربی کنارے پر اسرائیلی خودمختاری کے نفاذ کے مطالبے کی شدید مذمت

ریاض: سعودی عرب نے  قابض اسرائیلی حکام کے بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہےکہ مقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائیلی خود مختاری کے نفاذ کا مطالبہ عالمی قراردادوں کے منافی ہے، فلسطینی علاقوں میں یہودی آبادکاری کو وسعت دینےکی ہرکوشش مسترد کرتے ہیں۔

سعودی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ اسرائیلی حکام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کا پابند بنانے کی ضرورت ہے، سعودی عرب اپنے فلسطینی بھائیوں کی مکمل حمایت جاری رکھے گا تاکہ وہ اپنے جائز حقوق حاصل کرسکیں۔

سعودی وزارت خارجہ کے مطابق فلسطینیوں کے حقوق میں1967 کی سرحدوں کے مطابق آزاد ریاست کا قیام شامل ہے، ایسی آزاد فلسطینی ریاست جس کا دارالحکومت مشرقی القدس ہو۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے اس مؤقف کو مملکت کا مستقل اور غیر متزلزل اصول قرار دیا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیل کے وزیر انصاف یاریف لیوِن نے اسرائیلی آباد کاروں سے ایک ملاقات میں کہا تھا کہ اب وقت آ چکا ہے کہ غرب اردن کو اسرائیل میں ضم کر لیا جائے اور تل ابیب کو اس موقع کو ضائع نہیں کرنا چاہیے۔

Related posts

تہران میں مبینہ روسی Mi-28 جنگی ہیلی کاپٹر کی پرواز؟ امریکی ڈیفنس ویب سائٹ کا دعویٰ، شواہد تاحال غیر مصدقہ

ایپسٹین فائلز: پاکستان براہِ راست نمایاں نہیں، عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے نام سامنے آگئے

کھیل کو سیاست سے الگ رکھا جائے، پاک بھارت میچ کا بائیکاٹ ویک اپ کال ہے: ششی تھرور