قلات میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی — بھارتی سرپرستی یافتہ 12 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان کے علاقے قلات میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کرتے ہوئے بھارتی سرپرستی یافتہ 12 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ کارروائی پاک فوج کے آپریشن عزمِ استحکام کے تحت انجام دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 6 دسمبر کو کی جانے والی کارروائی میں دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 12 دہشتگرد مارے گئے۔ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ دہشتگرد علاقے میں متعدد تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے۔ مزید کسی بھی بھارتی سرپرست دہشتگرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بیرونی حمایت یافتہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

وزیراعظم کا خراجِ تحسین

وزیراعظم شہباز شریف نے قلات میں فتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ عزمِ استحکام کے وژن کے تحت سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خلاف بڑی کامیابیاں سمیٹ رہی ہیں۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پوری قوم متحد ہے اور ملک سے ہر قسم کی دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے.

Related posts

سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں دو مختلف مقامات پر کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے 15 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان سے ملاقات، خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

وانا میں خطاب: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دوٹوک مؤقف — “پائیدار امن دہشت گردی کے خاتمے سے مشروط”