چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بنگلا دیشی فضائیہ کے سربراہ کی ملاقات دفاعی تعاون اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال

راولپنڈی: چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بنگلا دیش کی فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل حسن محمود خان نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ دفاعی تعلقات، علاقائی سلامتی اور عسکری تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ ملاقات جمعرات کو منعقد ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا، جبکہ پیشہ ورانہ عسکری تعاون اور تربیتی تبادلوں کے فروغ پر بھی زور دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بنگلا دیشی فضائیہ کے سربراہ نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاک فوج کے کردار کی تعریف کی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس موقع پر بنگلا دیش کے ساتھ دیرپا دفاعی تعلقات کے عزم کا اعادہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں فریقین نے پاکستان اور بنگلا دیش کے برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر بھی اتفاق کیا۔

Related posts

آپریشن “غضبُ للحق” پر ڈی جی آئی ایس پی آر کی بریفنگ: “افغان طالبان رجیم اور دہشتگردوں میں کوئی فرق نہیں

دہشتگردوں کے خلاف بلا رعایت کارروائیاں ہوں گی، مقام کی قید نہیں — آئی ایس پی آر کا دوٹوک اعلان

بنوں میں سکیورٹی فورسز پر فتنہ الخوارج کا حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور سپاہی شہید