خیبرپختونخوا کی 11 سینیٹ نشستوں پر الیکشن کا شیڈول جاری

الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی 11 نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن 21 جولائی کو ہوں گے۔  خیبرپختونخواکی 7 جنرل اور 2 خواتین کی نشستوں پر  الیکشن ہوں گے، اسی طرح 2 ٹیکنوکریٹ کی سینیٹ نشستوں پر  بھی الیکشن ہوگا۔

ثانیہ نشتر کی سینیٹ سے خالی کردہ نشست پر انتخاب کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا۔  الیکشن کمیشن کے مطابق ثانیہ نشترکی خالی نشست پرپولنگ 31 جولائی کو ہوگی۔

Related posts

وفاقی حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

حج پروازوں کی معطلی کی خبریں بے بنیاد قرار، انتظامات شیڈول کے مطابق جاری ہیں: وزارت مذہبی امور

پاکستان پنشن نظام میں اصلاحات کے لیے اے ڈی بی سے 50 کروڑ ڈالر قرض لینے کا منصوبہ