وفاقی حکومت کا عاشورہ کی سرکاری تعطیلات کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عاشورہ پر 5 اور 6 جولائی کو سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔

کابینہ ڈویژن نے 9 اور 10 محرم الحرام کو سرکاری تعطیلات کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق تعطیلات کا اعلان وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن  میں کہا گیا کہ تعطیلات کا اطلاق ہفتے میں 5 اور 6 دن کام کرنے والے تمام دفاتر پر ہوگا۔

Related posts

مظفرآباد یوم یکجہتی کشمیر

بسنت کی رونقیں عروج پر: لاہور میں 54 کروڑ سے زائد کی ڈور اور گڈی فروخت، پشاور کے یکہ توت بازار میں پتنگ سازی کا کاروبار تیز

لاہور میں بسنت کی رنگا رنگ تیاریاں عروج پر، 6 تا 8 فروری میلہ سجے گا — کھانوں، ہوٹلوں اور سیاحت کا کاروبار چمک اٹھا