چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے آزاد جموں کشمیر کے رہنماوں کی ملاقات

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی میں شامل ہونے والے آزاد جموں و کشمیر کے سیاسی رہنماؤں نے ملاقات کی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے سیکریٹری جنرل نیر بخاری اور خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی موجود تھےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پیپلزپارٹی آزاد جموں و کشمیر کے جنرل سیکریٹری فیصل ممتاز راٹھور، سردار ضیاء قمر اور چوہدری محمد ریاض بھی موجود تھےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آزاد جموں و کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس اور موجودہ وزیراعظم کے مشیر سردار صغیر کو پی پی پی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے رکن علی شان سونی اور پی ٹی آئی چھوڑ کر پی پی پی میں شامل ہونے والے رکن رفیق نیر نے بھی ملاقات کی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے آزاد جموں و کشمیر میں وزیر برائے ٹرانسپورٹ جاوید بٹ، کشمیر کونسل کے رکن سردار عدنان سیاب اور عمر تنویر الیاس نے بھی ملاقات کی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیپلزپارٹی آزاد جموں و کشمیر میں شامل ہونے والے تمام سیاسی رہنماؤں کو خوش آمدید کہا۔سردار تنویر الیاس سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آپ نے پوری دنیا میں کشمیر کی ترجمانی کی، ہم آپ کے مشکور ہیں، کشمیری رہنماؤں کا کہنا تھا کہ آپ نے کشمیر کا مقدمہ دنیا کے سامنے بہترین انداز میں پیش کیا۔

Related posts

بلوچستان کابینہ کا بڑا فیصلہ: لیویز فورس کو 6 ڈویژنز میں پولیس میں ضم کر دیا گیا

جامعہ قادریہ کے فضلاء اجتماع میں مولانا فضل الرحمن کا خطاب، اسرائیل اور تعلیمی اصلاحات پر زور

ہم چہرے نہیں، نظام بدلنا چاہتے ہیں: حافظ نعیم الرحمان