پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی

‏چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور گورنر فیصل کریم کنڈی کے درمیان ملاقات میں خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو گورنر خیبرپختونخوا نے صوبے میں اتحادی سیاسی جماعتوں کے اراکین سے گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقاتوں سے متعلق بریفنگ دی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور گورنر خیبرپختونخوا کے درمیان مخصوص نشستوں کے بعد ایوان میں پارٹی صورتحال اور اس سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور گورنر فیصل کریم کنڈی کے درمیان خیبرپختونخوا اور بالخصوص جنوبی اضلاع میں امن و امان کی ابتر صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو گورنر خیبرپختونخوا نے سوات میں سیلابی پانی کے سانحہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور اس حوالے سے صوبائی حکومت کی نااہلی پر بریفنگ دی۔گورنر کے پی کے کا کہنا تھا کہ آپ کی ہدایت پر سانحہ سوات کے متاثرین کے لئے ڈسکہ اور رستم مردان کا دورہ کیا۔

Related posts

ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے، عوام اور افواج میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے: بلاول بھٹو

پی ٹی آئی کا قومی کانفرنس کے لیے پیپلز پارٹی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کو مذاکرات کی اجازت نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی محاذ آرائی کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ