پنجاب حکومت کا اسپتالوں میں دوران ڈیوٹی نرسز اور اسٹاف کے موبائل فون استعمال پرپابندی کا فیصلہ

لاہور:  پنجاب حکومت  نے اسپتالوں میں دوران  ڈیوٹی نرسز   اور   پیرا میڈیکل اسٹاف کے موبائل فون کے  استعمال  پر  پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سی ایم ہیلتھ ویجی لینس ا سکواڈ کے قیام کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ ڈیوٹی کے دوران نرسز اورپیرا میڈیکل اسٹاف کے لیے موبائل فون کے استعمال پر بھی پابندی ہوگی۔

وزیر اعلیٰ  نے اسپتالوں میں موبائل فون کے بجائے رابطے کے لیے پیجر سسٹم نافذ کرنےکا حکم بھی دیا۔

 مریم نواز نے 2 روز کے اندر اسپتالوں میں ریڈ اور بلیو کوڈ ایمرجنسی سسٹم نافذ کرنےکا حکم دے دیا۔

انہوں نے ہر ٹیچنگ اور ڈسٹرکٹ اسپتال میں وینٹی لیٹر مہیا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہارٹ کنسلٹنٹ اور  سرجن ہفتے میں 2 بار ڈسٹرکٹ اسپتالوں میں ڈیوٹی دیں گے، مریضوں کو علاج کے لیے دوسرے  شہر جانےکا کہنا ظلم ہے، اب ایسے نہیں ہوگا ۔ 

انہوں نے اسپتالوں کے ایکوپمنٹ آڈٹ، ڈیتھ آڈٹ، لیب آڈٹ، نرسنگ آڈٹ  اور  ریکارڈ آڈٹ کی ہدایت کی اور کہا کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر  اور  ایم ایس کی تعیناتی کے لیے سیکرٹری ہیلتھ خود انٹرویو  لیں ۔

Related posts

پیپلز پارٹی نے حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد کے لیے ایک ماہ کی مہلت دے دی

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ: سیز فائر کے دوران پاکستانی سکیورٹی فورسز نے 100 سے زائد خوارج ہلاک کیے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی: افغانستان سمیت جو بھی حملہ کرے گا، بھرپور جواب دیا جائے گا