لاہور: پلازہ میں آتشزدگی سے پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جھلس کر زخمی

لاہور: شاہ عالم مارکیٹ میں پلازہ میں آگ لگنے سے پولیس اہلکار سمیت 2  افراد جھلس گئے۔

پولیس ترجمان کے مطابق پلازہ میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے ایک پولیس اہلکار اور ایک شہری جھلس کر زخمی ہوگئے۔ 

پولیس نے بروقت کارروائی کرکے آگ کو پھیلنے سے روک لیا اور عمارت میں پھنسے شہریوں کو باہر نکال لیا۔

دوسری جانب شاہدرہ میں جنریٹر پھٹنے سے آگ لگ گئی جس سے ایک شخص کا جسم 50 فیصد جھلس گیا جسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

Related posts

وفاقی حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

حج پروازوں کی معطلی کی خبریں بے بنیاد قرار، انتظامات شیڈول کے مطابق جاری ہیں: وزارت مذہبی امور

پاکستان پنشن نظام میں اصلاحات کے لیے اے ڈی بی سے 50 کروڑ ڈالر قرض لینے کا منصوبہ