تربیلا اسپل وے کھولنے سے دریائےسندھ میں سیلابی صورت حال، کئی علاقے متاثر

تربیلا ڈیم کے اسپل وے کھولنے سے دریائے سندھ میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔ 

دریائے سندھ میں سیلابی صورت حال کے باعث اٹک کی تحصیل خضرو فارمولی کے مقام پر 2 منزلہ پولیس چوکی دریا برد ہوگئی۔ گزشتہ سال بھی سیلابی ریلہ چوکی کاکچھ حصہ بہا لے گیا تھا۔

ڈیرہ غازی خان میں بھی وڈورندی میں اونچے درجےکا سیلابی ریلا گزر رہا ہے۔

اُدھر حیدرآباد میں نیو پھلیلی کینال میں 40 فٹ چوڑا شگاف پڑگیا جس کے نتیجے میں قریبی دیہات متاثر ہوگئے۔ گھوٹکی میں قاضی نہر میں 25 فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے نہر میں پانی کی ترسیل روک دی گئی۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تربیلا ڈیم اسپل وے آپریشن سے دریائے سندھ کے زیریں اضلاع میں طغیانی بڑھنے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے ہدایت دی کہ سیلاب کے خطرے والے علاقوں کے عوام کو  بروقت متنبہ کیا جائے۔ وزیراعظم نے ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنےکےلیے این ڈی ایم اے، ریسکیو اداروں اور انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔ 

اٹک اور ڈی جی خان میں سیلابی صورتِ حال کے پیشِ نظر  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نےکہاکہ طغیانی سے نقصان روکنے کے لیےتمام وسائل بروئے کارلائےجائیں، دریاؤں کےکنارے تمام حساس مقامات کی فوری جانچ کی جائے اور  نشیبی علاقوں سے لوگوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی یقینی بنائی جائے۔

Related posts

بلوچستان کابینہ کا بڑا فیصلہ: لیویز فورس کو 6 ڈویژنز میں پولیس میں ضم کر دیا گیا

جامعہ قادریہ کے فضلاء اجتماع میں مولانا فضل الرحمن کا خطاب، اسرائیل اور تعلیمی اصلاحات پر زور

ہم چہرے نہیں، نظام بدلنا چاہتے ہیں: حافظ نعیم الرحمان