11.7K
اسلام آباد، سندھ، بلوچستان اور پشاور ہائیکورٹس کے مستقل چیف جسٹسز کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
وزارت قانون و انصاف نے چاروں ہائیکورٹس کے مستقل چیف جسٹسز کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔
جسٹس سرفراز ڈوگر کا بطور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ، جسٹس جنید غفار کی بطور چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔
جسٹس روزی خان بڑیچ کا بطور چیف جسٹس بلوچستان اور جسٹس عتیق شاہ کا بطور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔
صدر پاکستان نے آئین کے آرٹیکل 193(1)کے تحت ہائی کورٹ کے چیف جسٹسز کی تقرری کی منظوری دی۔