لاہور میں صبح سویرے بادل برس پڑے، آج بھی مختلف شہروں میں بارش کا امکان

لاہور میں صبح سویرے ہونے والی بارش نے شہر کا موسم انتہائی خوشگوار بنادیا۔

لاہور کے علاوہ گوجرہ اور چنیوٹ میں بھی بادل جم کر برسے جب کہآج اسلام آباد ،پنجاب ،خیبر پختو نخوا، شمال مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کاکو ل میں 31 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ   بالاکوٹ اور مانسہرہ میں 40، 40 ملی میٹر، ایبٹ آباد 31، مالم جبہ17 اور بنوں میں 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

 پیر کو مانسہرہ کی تحصیل بالاکوٹ میں موسلادھار بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آگئی جہاں گاؤں مانگلی میں 8 سال کے بچے کے ساتھ حادثہ پیش آیا جو برساتی نالے میں ڈوب گیا، بچے کی تلاش جاری ہے۔ 

دوسری جانب پی ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان میں حالیہ مون سون کے دوران حادثات میں 10 افرادجاں بحق اور 7 زخمی ہوئے۔

Related posts

ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے، عوام اور افواج میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے: بلاول بھٹو

پی ٹی آئی کا قومی کانفرنس کے لیے پیپلز پارٹی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کو مذاکرات کی اجازت نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی محاذ آرائی کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ