گورنر، وزیراعلیٰ کے پی کی خوشگوار ماحول میں ملاقات، امیر مقام کے مزاح پر محفل کشت زعفران بن گئی

گورنر خیبرپختونخوا وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے درمیان خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی ہے۔

گورنرہاؤس پشاور میں چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی حلف برداری کی تقریب ہوئی اور  موقع پرگورنر اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پورکی ملاقات بھی ہوئی۔

بعدازاں اس ملاقات میں وفاقی وزیرامیرمقام بھی شامل ہوگئے اور  ملاقات کے دوران خوشگوار ماحول رہا اور تینوں کے درمیان مسکراہٹوں کا تبادلہ بھی ہوا۔

ذرائع کے مطابق تینوں نے صوبے کی سیاسی صورتحال پر ہلکے پھلکے انداز میں طنز و مزاح بھی کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک دوسرے کے خلاف بیان دینے والے وزیراعلیٰ اور گورنر نے ایک دوسرے کی خیریت بھی معلوم کی اور امیر مقام نے دونوں کے خوشگوار موڈ پر ماشاءاللہ بولا تینوں ہنس پڑے۔

امیر مقام کا کہنا تھاکہ آپ دونوں کو اچھے موڈ میں دیکھ کر خوشی ہورہی۔ اس پر گورنر نے جواب دیاکہ وزیر اعلیٰ میرے مہمان ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں گورنر خیبرپختونخوا صوبائی حکومت کے حوالے سے بیان دیتے رہے ہیں۔

Related posts

ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے، عوام اور افواج میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے: بلاول بھٹو

پی ٹی آئی کا قومی کانفرنس کے لیے پیپلز پارٹی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کو مذاکرات کی اجازت نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی محاذ آرائی کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ