مونس علوی کی بطور سی ای او کے الیکٹرک دوبارہ تعیناتی کی منظوری

کراچی: کے الیکٹرک کے بورڈ آف گورنرز نے مونس علوی کی  بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) دوبارہ تعیناتی کی منظوری دے دی۔

کے الیکٹرک اعلامیے کے مطابق چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی کا فیصلہ 7 جولائی کو کے الیکٹرک بورڈ اجلاس میں کیا گیا۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ  مونس علوی کی بطور چیف ایگزیکٹو دوبارہ تعیناتی 30 جولائی 2025 سے مؤثر ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق مونس علوی کو 2018 میں پہلی مرتبہ چیف ایگزیکٹو کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی اور  انہوں  نے 2008 میں کے الیکٹرک میں ملازمت اختیار کی تھی۔

Related posts

وفاقی حکومت نے گندم پالیسی 2025–26 کی منظوری دے دی

غذائی دہشت گردوں کے خلاف کڑا اقدام — پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ساتھ معزز عدالتوں کا مؤثر کردار

پاکستان کا چاند پر روبوٹ بھیجنے کا اعلان — سپارکو 2028 تک مشن مکمل کرے گا