یو ٹیوب مالکان کا امتحان شروع،پاکستان کی معزز عدالت نے حکم جاری کردیا

اسلام آباد:  عدالت نے 27 معروف یوٹیوب چینلز  بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔ 

اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے یوٹیوب چینل بلاک کرنے کی وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں  متعلقہ حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ 

سماعت کے بعد عدالت نے  یوٹیوب کے آفیسر انچارج کو 27 معروف  یوٹیوب چینل بلاک کرنے حکم دیا۔ 

عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ریاست مخالف مواد سے متعلق ایف آئی اے نے 2 جون کو انکوائری شروع کی، ایف آئی اے کے شواہد سے مطمئن ہیں اور قانون کے مطابق کاروائی کر سکتے ہیں۔

Related posts

عمران خان کی بہنوں نے ملاقات کی اجازت نہ دینے پر اڈیالہ جیل کے قریب دھرنا دے دیا

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا ملک میں نئے صوبوں کے قیام کا مطالبہ—ورکرز کنونشن میں خطاب

آئی ایم ایف کا اجلاس آج، پاکستان کے لیے 1 ارب 20 کروڑ ڈالر کی نئی قسط پر غور