فضل الرحمان بھی مخصوص نشستوں پر امیر حیدرکی طرح اخلاقی جرات کا مظاہرہ کریں: بیرسٹر سیف

پشاور: خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ  مخصوص نشستوں کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان کو بھی امیر حیدرکی طرح اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ قانون اور عدالت تو  26 ویں آئینی ترمیم میں جکڑی ہوئی ہے مگر اپوزیشن جماعتوں میں ذرا بھی اخلاقی جرات ہو تو مخصوص نشستیں لینے سے انکار کردیں گی۔

انہوں نے کہا کہ امیر حیدر ہوتی کا مخصوص نشستیں نہ لینے کا بیان خوش آئند ہے، فضل الرحمان کو بھی امیر حیدرکی طرح اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرنا چاہیے،  فضل الرحمان نے 26 ویں آئینی ترمیم کےوقت پی ٹی آئی کا ساتھ چھوڑدیا تھا۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ  پہلےفارم 47 کے ذریعے پی ٹی آئی کا مینڈیٹ چرایا گیا اور اب مخصوص نشستیں بھی دوسروں میں بانٹی جارہی ہیں، مخصوص نشستیں صرف پی ٹی آئی کاحق ہیں، جنہیں نیلامی پرلگادیاہے۔

مشیر اطلاعات کے پی نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی کےخاتمے کے لیے ہر حربہ استعمال کیا مگرناکام رہی۔

Related posts

پاکستان کا چاند پر روبوٹ بھیجنے کا اعلان — سپارکو 2028 تک مشن مکمل کرے گا

سرگودھا میں بس میں خواتین سے چھیڑ چھاڑ کرنے والا ہائی وے پیٹرولنگ اہلکار گرفتار

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شہریوں کے لیے صاف پانی کا تحفہ، “چیف منسٹر صاف پانی پروگرام” کا آغاز