فیصل آباد میں سابق چیئرمین فیسکوکی رہائش گاہ پرچھاپہ، آن لائن مالیاتی فراڈکا نیٹ ورک پکڑا گیا

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے)  نے فیصل آباد میں کارروائی کرتے  ہوئے  اربوں  روپے کے  آن لائن مالیاتی فراڈ کا نیٹ ورک  پکڑلیا۔

ترجمان این سی سی آئی اےکے مطابق کارروائی سابق چیئرمین فیسکو کی رہائش گاہ پر کی گئی،  سابق چیئرمین فیسکو کی رہائش گاہ پر کال سینٹر بنایا گیا تھا،کال سینٹر  پر عوام کو دھوکا دے کر رقم بٹوری جا رہی تھی۔

ترجمان کے مطابق کارروائی کے  دوران  مالیاتی فراڈ میں 149 ملکی وغیرملکی افراد کو گرفتار کیا گیا ہے،گرفتار ہونے والوں میں 131 مرد  اور 18 خواتین شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق ملزمان مختلف نوعیت کے مالیاتی جرائم  اور دھوکا دہی میں ملوث  پائے گئے۔

ترجمان کا کہنا ہےکہ  ملزمان پونزی اسکیم کے تحت لوگوں کوسرمایہ کاری کے عوض بہترین منافع کی پیشکش کرتے تھے۔

Related posts

بسنت کی رونقیں عروج پر: لاہور میں 54 کروڑ سے زائد کی ڈور اور گڈی فروخت، پشاور کے یکہ توت بازار میں پتنگ سازی کا کاروبار تیز

لاہور میں بسنت کی رنگا رنگ تیاریاں عروج پر، 6 تا 8 فروری میلہ سجے گا — کھانوں، ہوٹلوں اور سیاحت کا کاروبار چمک اٹھا

خیبر کے علاقے باڑہ میں فائرنگ سے قتل کیے گئے چار افراد کی لاشیں برآمد، تحقیقات شروع