بلاول بھٹو کا اظہار افسوس

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان، خیبر پختونخوا اور جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش سے مربوط واقعات میں جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں پی پی پی چیئرمین نے بارش کے دوران حادثات میں اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ واشک، آوران، جھل مگسی، خضدار، موسیٰ خیل، قلعہ سیف اللہ، بارکھان، کوہلو، لورالائی، ژوب اور شیرانی سمیت بلوچستان کے بارش متاثر اضلاع میں نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور پروونشنل ڈزاسٹر مینجمینٹ اتھارٹی مِل کر امدادی سرگرمیاں شروع کریں۔ انہوں نے کہا کہ مالاکنڈ، بونیر، مانسہرہ اور کرک سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش متاثرین کی امداد کے لیے بھی فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں اور متعلقہ ادارے ملک میں مون سون کے دوران ممکنہ تیز بارش اور سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے عوام کو بھی اپیل کی ہے کہ وہ بارش کے دوران گھروں سے غیر ضروری نکلنے سے اجتناب اور حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے باعث کُرہِ ارض کا درجہ حرارت میں اضافہ ہو رہا ہے، اور جس کی وجہ سے پاکستان کو غیر متوقع موسموں اور منفی اثرات کو جھیلنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ گلوبل وارمنگ اور ماحولیاتی انحطاط کے بڑھتے ہوئے اثرات کی روکتھام کے لیے دنیا کو اب الفاظ نہیں، وسائل کو بروئے کار لانا ہو گا۔

Related posts

حکومت کی منظوری کے بعد گرین شرٹس بھارت کے خلاف میدان میں اتریں گے، 15 فروری کے میچ میں شرکت کی ہدایت جاری

پاک بھارت ورلڈکپ میچ پر حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے، آئی سی سی سے مذاکرات جاری ہیں: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی

پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج کی تیاریاں تیز، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے لیے خصوصی کنٹینر تیار — قیادت میں حکمت عملی پر مشاورت جاری