خیبر پختونخوا کے قبائلی علاقوں میں امن وامان کی صورتحال پر اے پی سی بلانے کا فیصلہ

پشاور: وزیراعلیٰ کے  پی علی امین گنڈاپور نے صوبے کے ضم شدہ قبائلی علاقوں میں امن و امان کی صورتحال پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں شمالی اور جنوبی وزیرستان سمیت ضم اضلاع میں امن وامان کی صورتحال پرغور کیا گیا۔ 

اجلاس میں دہشتگردی کے خاتمے کے لیے تمام مکاتب فکر اور عوام کا مشترکہ ومتفقہ لائحہ عمل بنانےاور حکومتی نمائندہ وفد کی تشکیل دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ 

اس موقع  پر علی امین گنڈاپور نے کہا کہ  وفد تمام علاقوں کا دورہ کرکے عوامی مشاورت کے سلسلے کو مزید تیز کرےگا، مشترکہ لائحہ عمل بنانے کے لیے آل پارٹیزکانفرنس بلانےکا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈروں کو دعوت نامے بھیجے جائیں گے۔ 

وزیراعلیٰ نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے سیاست سے بالاتر ہوکر تمام سیاسی جماعتیں مشترکہ لائحہ عمل اپنائیں، عوامی نمائندے یک زبان ہوکر دہشتگردی کےخاتمےکی حکمت عملی کا اطلاق یقینی بنائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  ضم اضلاع کے ایم پی ایز اور ایم این ایز کا ہنگامی اجلاس بھی طلب کرلیا ہے، نتیجہ خیز اقدامات، باہمی مشاورت اور متفقہ فیصلوں کےذریعے ہی دائمی امن قائم ہوسکتا ہے۔

Related posts

بلوچستان کابینہ کا بڑا فیصلہ: لیویز فورس کو 6 ڈویژنز میں پولیس میں ضم کر دیا گیا

جامعہ قادریہ کے فضلاء اجتماع میں مولانا فضل الرحمن کا خطاب، اسرائیل اور تعلیمی اصلاحات پر زور

ہم چہرے نہیں، نظام بدلنا چاہتے ہیں: حافظ نعیم الرحمان