ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سے ترک وزیر دفاع کی ملاقات

راولپنڈی: ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سے ترک وزیر دفاع یشار گُلر کی زیر قیادت اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ترک وزیر دفاع  اور  ائیرچیف مارشل کی ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی کی بدلتی صورتحال، دفاعی تعاون پرپیشرفت اور مستقبل کے اشتراک پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ 

ائیرچیف مارشل نے پاکستان اورترکیے کے درمیان برادرانہ تعلقات کو اجاگرکیا، ائیرچیف نے جدید تربیت اور  ایرو اسپیس ٹیکنالوجی کے میدان میں دوطرفہ تعاون کےفروغ کا عزم کیا۔ 

 آئی ایس پی آر کے مطابق ترک وزیردفاع نے پاک بھارت جنگ کے دوران پاک فضائیہ کی شاندار کارکردگی کو سراہا اور دفاعی تعاون مزید بڑھانےکے لیے صنعت کی سطح پر اشتراک کی خواہش کا اظہار کیا۔

ترک وزیردفاع نے دونوں فضائی افواج کے درمیان آپریشنل ہم آہنگی کےفروغ کوکلیدی اقدام قرار دیا۔ 

 آئی ایس پی آر کے مطابق ترک وزیردفاع کا دورہ دفاعی تعلقات کو مستحکم کرنے کے مشترکہ عزم اور  پاک ترکیے افواج کےدرمیان دیرینہ روابط کوفروغ دینےکے مشترکہ عزم کا عکاس ہے۔ 

Related posts

لاہور: مذہبی جماعت کے احتجاج کے دوران جعلی خبروں کی یلغار — فیک نیوز واچ ڈاگ کی تشویشناک رپورٹ جاری

کوہستان 40 ارب روپے کرپشن کیس: نیب نے مرکزی ملزم قیصر اقبال اور اہلیہ کو گرفتار کر لیا

سندھ حکومت کا کیٹی بندر اور شاہ بندر میں منی فِش ہاربرز قائم کرنے کا فیصلہ