کہوٹہ کے سرکاری اسپتال میں خواتین کی نامناسب ویڈیوز بنانیوالے 2 ملازمین گرفتار

نیشنل سائبر کرائم ایجنسی (این سی سی اے) نے کہوٹہ کے سرکاری اسپتال میں خواتین کی نامناسب ویڈیوز  بنائے جانے پر  مقدمہ درج کرلیا۔

حکام نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے مطابق نامناسب ویڈیوز بنانے کا واقعہ ایکسرے ڈپارٹمنٹ میں پیش آیا۔

دو ملازمین کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزمان سےموبائل فون اور قابل اعتراض مواد بھی برآمد کرلیا گیا۔

اسپتال انتظامیہ نے بتایاکہ گرفتار ملازمین کو معطل کر کے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے اور انکوائری کمیٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر کی سربراہی میں کام کرے گی۔

اسپتال انتظامیہ نے بتایاکہ انکوائری کمیٹی 7 روز میں اپنی رپورٹ پیش کرنے کی پابند ہوگی۔

Related posts

وفاقی حکومت نے گندم پالیسی 2025–26 کی منظوری دے دی

غذائی دہشت گردوں کے خلاف کڑا اقدام — پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ساتھ معزز عدالتوں کا مؤثر کردار

پاکستان کا چاند پر روبوٹ بھیجنے کا اعلان — سپارکو 2028 تک مشن مکمل کرے گا