اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں کی جانب سےاہم پیش رفت

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں کی جانب سے شفافیت اور قانونی تقاضوں کی مکمل پاسداری، آئینی عملداری کے تحت اہم پیش رفت سامنے آگئی

26 معطل ارکان اسمبلی کے خلاف نااہلی ریفرنسز پر سپیکر پنجاب اسمبلی نے کارروائی شروع کر دی ۔ ترجمان پنجاب کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی کو آرٹیکل 63(2) اور 113 کے تحت معطل ارکان کے خلاف ریفرنسز موصول ہوچکا ہے سپیکر کا 26 معطل ارکان کو ذاتی سماعت کا موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 10A کے تحت ارکان اسمبلی کو شفاف سماعت کا حق دیا جا رہا ہے۔ریفرنسز پر ذاتی سماعت 11 جولائی، صبح 11 بجے سپیکر چیمبر میں ہو گی۔سپیکر آئین کے تحت 30 روز میں نااہلی ریفرنسز پر فیصلہ کرنے کے پابند ہیں۔ریفرنسز میں شامل تمام ارکان کو آئینی دائرہ کار میں مکمل دفاع کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

Related posts

بلوچستان کابینہ کا بڑا فیصلہ: لیویز فورس کو 6 ڈویژنز میں پولیس میں ضم کر دیا گیا

جامعہ قادریہ کے فضلاء اجتماع میں مولانا فضل الرحمن کا خطاب، اسرائیل اور تعلیمی اصلاحات پر زور

ہم چہرے نہیں، نظام بدلنا چاہتے ہیں: حافظ نعیم الرحمان