پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر لانگ مارچ توڑپھوڑ کیس سے بری

اسلام آباد کی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کو لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس سے بری کردیا۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کےخلاف لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس سے متعلق درخواست پر فیصلہ سنایا۔

عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر کو اس کیس سے بری کردیا۔

اسد قیصر سمیت تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کے خلاف لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کا مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا تھا۔

Related posts

ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے، عوام اور افواج میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے: بلاول بھٹو

پی ٹی آئی کا قومی کانفرنس کے لیے پیپلز پارٹی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کو مذاکرات کی اجازت نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی محاذ آرائی کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ