قاسم اور سلیمان اپنے والد کیساتھ اظہار یکجہتی کرنے پاکستان آئیں گے: نعیم پنجوتھا

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما نعیم پنجوتھا نے کہا ہے کہ عمران خان کے دونوں بیٹے قاسم اور سلیمان اپنے والد کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے پاکستان آئیں گے۔

چوائس نیوز کے ساتھ بات کرتے ہوئے نعیم پنجوتھا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنیں بھی تحریک میں شامل ہوں گی  مگر تحریک کی قیادت پی ٹی آئی عہدے دار کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس بار احتجاج کا مقام ڈی چوک نہیں ہوگا، اس سلسلے میں تیاریاں جاری ہیں  اور جمعہ کی شام کور کمیٹی کا اجلاس بلایا ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ قانون کی حکمرانی کے لیے جو جماعتیں آنا چاہتی ہیں ان کو بھی تحریک میں شمولیت کی دعوت دیں ۔

دوسری جانب جنید اکبر نے کہا کہ خواہش ہے علیمہ خان اپنے بھائی کے لیے تحریک چلائیں، ہم ان کی قیادت میں آگے بڑھیں گے،علیمہ خان پر سب ارکان کا اتفاق ہے۔

Related posts

ریونیو بڑھانے کے لئے حکومت پنجاب کے مؤثر اقدامات

پولیس نے خیبر پختونخواہ کے لیے پہلا اسنائپر اسکواڈ تیار کرلیا

پیپلز پارٹی نے حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد کے لیے ایک ماہ کی مہلت دے دی