کوئٹہ سے روانہ ہونیوالی 2 ٹرینیں سکیورٹی خدشات کی بناء پر منسوخ

کوئٹہ: ریلوے حکام نے سکیورٹی خدشات کی بناء پر کوئٹہ سے روانہ ہونے والی دو ٹرینیں منسوخ کردیں۔

محکمہ ریلویز کے مطابق کوئٹہ سے 10جولائی کو پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس اورکراچی جانے والی بولان میل کو سکیورٹی خدشات کی بناء پر منسوخ کردیا گیا ہے۔

ریلوے حکام نے مسافروں سے کہا ہے کہ وہ اپنے ٹکٹوں کے ریفنڈ حاصل کرلیں۔ 

واضح رہے کہ اس سے قبل  پشاورسے بدھ کو کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس بھی منسوخ کردی گئی تھی۔ 

Related posts

ہم چہرے نہیں، نظام بدلنا چاہتے ہیں: حافظ نعیم الرحمان

وفاقی حکومت نے گندم پالیسی 2025–26 کی منظوری دے دی

غذائی دہشت گردوں کے خلاف کڑا اقدام — پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ساتھ معزز عدالتوں کا مؤثر کردار