ذوالفقار علی بھٹو جونیئرکا نئی سیاسی جماعت بنانےکا اعلان

سابق وزیراعظم  اور  پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کے  پوتے ذوالفقار علی بھٹو  جونیئر  نے نئی سیاسی جماعت بنانےکا اعلان کردیا۔

لاہور  پریس کلب میں  پریس کانفرنس کرتے ہوئے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نےکہا کہ  وہ ایک نئی سیاسی جماعت بنا رہے ہیں جس کا باقاعدہ  اعلان  جلدکیا جائےگا۔

ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نےکہا کہ روٹی،کپڑا  اور  مکان کا نعرہ آج بھی موجود ہے، ہمیں آج  مزید 3 چیزیں  بجلی، گیس اور پانی بھی چاہیے، ہمارا نعرہ  جئے عوام ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ  زرداری گروپ  نے جئے بھٹو کو کرپشن کا نعرہ بنادیا، کارپوریٹ فارمنگ زمینوں پر قبضہ کرنےکا منصوبہ ہے، پنجاب کےکسان ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، وہ جماعتیں آج کہاں ہیں جو کسانوں کی بات کرتی ہیں، اگر سندھ کےکسان بھی پنجاب کی طرح  آواز  اٹھائیں گے تو  وہ اسلام آباد کی طرف مل کر چلیں گے۔

Related posts

عمران خان کی بہنوں نے ملاقات کی اجازت نہ دینے پر اڈیالہ جیل کے قریب دھرنا دے دیا

پاکستان اور انڈونیشیا کا سیاسی، اقتصادی، دفاعی اور ٹیکنالوجی تعاون بڑھانے پر اتفاق

فتنہ خان کی سیاست اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے: عظمیٰ بخاری