نیٹ میٹرنگ ختم، بجلی واپس خریدنے کی نئی شرح طے

اسلام آباد:  نئی سولر پالیسی میں بجلی واپس خریدنے کی شرح طے کرلی گئی ہے جو جلد وزیراعظم کو پیش کی جائے گی۔

 نئی سولر پالیسی کے تحت سولر پینل پر نیٹ میٹرنگ ختم کر کے گراس میٹرنگ نافذ کی جائے گی، نیٹ میٹرنگ سے 103 ارب کا بوجھ پڑا۔

بجلی واپسی نرخ 11.33 روپے فی یونٹ مقرر کیے گئے ہیں تاہم پرانے سولر صارفین 27 روپے پر ہی بجلی بیچتے رہیں گے۔  آئندہ بجلی کا جو بھی نرخ ہوگا، واپسی نرخ اس کا ایک تہائی ہوگا۔ 

پاور ڈویژن کے مطابق 8500 میگاواٹ بجلی سسٹم میں لانے کا ہدف ہے، نئی پالیسی نیپرا منظوری کے بعد کابینہ میں پیش کی جائیگی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ سرمایہ کاروں نے نیٹ میٹرنگ کی فی یونٹ قیمت میں کمی کو مسترد کر دیا تھا۔

Related posts

وفاقی حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

حج پروازوں کی معطلی کی خبریں بے بنیاد قرار، انتظامات شیڈول کے مطابق جاری ہیں: وزارت مذہبی امور

پاکستان پنشن نظام میں اصلاحات کے لیے اے ڈی بی سے 50 کروڑ ڈالر قرض لینے کا منصوبہ