ایرانی وزیر داخلہ نے محسن نقوی کا دورہ دونوں ملکوں کے تعلقات کے فروغ کیلئے خوش آئندہ قرار دیدیا

تہران: ایرانی وزیر داخلہ عباس عراقچی نے پاکستانی ہم منصب محسن نقوی کے دورہ ایران کو دونوں ملکوں کے تعلقات کے فروغ کیلئے خوش آئند قرار دے دیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  نے  تہران میں ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ملاقات کی  جس دوران باہمی دلچسپی کے امور اور پاک ایران تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر ایرانی وزیر داخلہ نے کہا کہ یقیناً آپ کا دورہ پاک ایران تعلقات کے فروغ میں معاون ثابت ہوگا۔

اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ امید ہے پاک ایران اور عراق سہ ملکی کانفرنس سے زائرین کے مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔

واضح رہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی آج زائرین اور بارڈر ایشوز پر سہ ملکی کانفرنس میں شرکت کریں گے  وہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے بھی ملاقات کریں گے۔

Related posts

جامعہ قادریہ کے فضلاء اجتماع میں مولانا فضل الرحمن کا خطاب، اسرائیل اور تعلیمی اصلاحات پر زور

ہم چہرے نہیں، نظام بدلنا چاہتے ہیں: حافظ نعیم الرحمان

وفاقی حکومت نے گندم پالیسی 2025–26 کی منظوری دے دی