سینیٹ الیکشن: پی ٹی آئی کے 2 اراکین اسمبلی مشال یوسفزئی کے تجویزکنندہ اور تائیدکنندہ بننے سے دستبردار

پشاور: سینیٹ  الیکشن کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 2  اراکین  اسمبلی نے مشال یوسفزئی کے  تجویز کنندہ  اور  تائیدکنندہ  بننے  سے  دستبرداری کا  اعلان کردیا۔

پی ٹی آئی کے رکن طارق اریانی کے مطابق  شکیل خان اور میں نے مشال یوسفزئی کو سینیٹ انتخاب میں ان کا  تجویزکنندہ  اور تائید کنندہ بننےکاکہا تھا۔

طارق اریانی کے مطابق قائدین نے تصدیق نہیں کی کہ بانی چیئرمین نے مشال  یوسفزئی کو سینیٹ امیدوار  بنایا ہو۔

طارق اریانی کا کہنا تھا کہ  شکیل خان اور میں مشال یوسفزئی کا تجویزکنندہ اور تائید کنندہ بننے سے دستبردار ہونے کا اعلان کرتے ہیں۔

Related posts

وفاقی حکومت نے گندم پالیسی 2025–26 کی منظوری دے دی

غذائی دہشت گردوں کے خلاف کڑا اقدام — پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ساتھ معزز عدالتوں کا مؤثر کردار

پاکستان کا چاند پر روبوٹ بھیجنے کا اعلان — سپارکو 2028 تک مشن مکمل کرے گا