اقلیتی نشست پر ن لیگ اور جے یو آئی میں ٹاس ہوگا، پختونخوا میں مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ جاری

الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ جاری کردیا۔

خیبرپختونخوا میں مخصوص نشستوں سے متعلق ن لیگ کی درخواست منظورکرلی گئی اور الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق اقلیتی نشست پر ن لیگ اور جے یو آئی میں ٹاس ہوگا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کے پی اسمبلی میں ن لیگ 9، جے یوآئی 9، پی پی5، پی ٹی آئی پی اور اے این پی کوایک ایک اضافی نشست ملی۔

فیصلے کے مطابق ن لیگ کو خیبرپختوانخوا اسمبلی میں اقلیتی نشست بھی مل گئی۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایک خاتون کی مخصوص نشست پر اے این پی اور پی ٹی آئی پی کے درمیان ٹاس ہوگا۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز ن لیگ کی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

Related posts

وفاقی حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

حج پروازوں کی معطلی کی خبریں بے بنیاد قرار، انتظامات شیڈول کے مطابق جاری ہیں: وزارت مذہبی امور

پاکستان پنشن نظام میں اصلاحات کے لیے اے ڈی بی سے 50 کروڑ ڈالر قرض لینے کا منصوبہ