این ڈی ایم اے نے 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں شدید بارشوں کا خدشہ ظاہر کردیا

اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں شدید بارشوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق  راولپنڈی اور اسلام آباد میں 24 سے48 گھنٹوں تک وقفے وقفے سے تیزبارش کا امکان ہے جس کے باعث نالہ لئی میں ممکنہ طغیانی اور نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال کا امکان ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ نالہ لئی کے قریبی اور نشیبی علاقوں کے مکین خطرے کا سائرن بجنے پرفوری انخلاء کی تیاری رکھیں، شہری متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون کریں، این ڈی ایم اے اور متعلقہ اداروں کی جانب سے بروقت اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ترجمان این ڈی ایم اے نےکہا کہ لاہور، چکوال، اٹک، جہلم، خوشاب، سرگودھا، گجرات،گوجرانوالہ، فیصل آباد، سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ، قصور، شیخوپورہ اور حافظ آباد میں بھی شدید بارش کا امکان ہے جب کہ شدید بارشوں کے خدشے کے پیش نظر شہروں میں سیلابی صورتحال اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

Related posts

بسنت کی رونقیں عروج پر: لاہور میں 54 کروڑ سے زائد کی ڈور اور گڈی فروخت، پشاور کے یکہ توت بازار میں پتنگ سازی کا کاروبار تیز

لاہور میں بسنت کی رنگا رنگ تیاریاں عروج پر، 6 تا 8 فروری میلہ سجے گا — کھانوں، ہوٹلوں اور سیاحت کا کاروبار چمک اٹھا

خیبر کے علاقے باڑہ میں فائرنگ سے قتل کیے گئے چار افراد کی لاشیں برآمد، تحقیقات شروع