کارکنوں کو جھگڑا نہ کرنے اور توجہ عمران خان کی رہائی پر رکھنے کی ہدایت کی ہے: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد: پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر  نے کہا ہےکہ پارلیمانی پارٹی نے کارکنوں کو جھگڑا نہ کرنے اور ساری توجہ عمران خان  کی رہائی پر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ہدایات دی ہیں کہ آپس کے اختلاف ختم کریں اور تحریک انصاف کے پارلیمانی رہنما 5 اگست تک تحریک کو پیک پر لے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شرکا نےعمران خان  سے جیل میں ناروا سلوک کی شدید مذمت کی ہے اور  مطالبہ کیا  ہے کہ بانی پی ٹی آئی تک پارٹی لیڈرز اور وکلا کو رسائی دی جائے۔

دوسری جانب شیخ وقاص اکرم نے بتایا کہ تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتی ہے۔

Related posts

عمران خان کی بہنوں نے ملاقات کی اجازت نہ دینے پر اڈیالہ جیل کے قریب دھرنا دے دیا

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا ملک میں نئے صوبوں کے قیام کا مطالبہ—ورکرز کنونشن میں خطاب

آئی ایم ایف کا اجلاس آج، پاکستان کے لیے 1 ارب 20 کروڑ ڈالر کی نئی قسط پر غور