وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر چیف کمشنر اسلام آباد کا کمشنر راولپنڈی سے رابطہ کیا
چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن میں ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی چیف کمشنر اسلام آباد کا کہنا تھا کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے مکمل معاونت فراہم کی جائے گی،متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشنز، خوراک، پینے کا صاف پانی، طبی امداد کی بروقت فراہمی میں بھی پوری مدد مہیا کریں گے،طبی امدادی ٹیموں اور ایمبولینسز کی تعیناتی میں ہر ممکن معاونت کی جائے گی،ضرورت پڑنے پر اسلام آباد سے اضافی امدادی کارکنان ، مشینری اور دیگر سامان متاثرہ علاقوں میں منتقل کیے جائیں گے،راولپنڈی ڈویژن تک رسائی اور نقل و حمل کے راستے بحال کرنے میں بھی تعاون فراہم کیا جائے گا۔