شیر افضل مروت کے علیمہ خان سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں پر الزامات

لندن: تحریک انصاف کے سابق رہنما شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ علیمہ خان نے پوری پی ٹی آئی قیادت کی بے عزتی کرائی۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ علیمہ خان ورکرز اور لیڈرز کو تنگ کرکے پریشر میں لاتی ہیں، ان کے پاس بہترین موقع ہے وہ خود تحریک چلائیں، خواہش ہے علیمہ خان اور ان کے بچے بانی پی ٹی کی رہائی کی تحریک کو لیڈ کریں۔

انہوں نے کہا کہ علیمہ خان نے پشتونوں کے بچوں کو تحریک چلانے کا کہا، اپنے بچوں کو برطانیہ بھیجا، یہ کہاں کا انصاف ہے؟  اپنے بچے برطانیہ چلے جائیں اور دوسروں کے بچے تحریک چلائیں۔

سابق پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ انہیں بانی پی ٹی آئی سے دور کرنے میں علیمہ خان، سلمان اکرم اور شبلی فراز کا کردار ہے، سلمان اکرم راجہ اپنے آپ کو کلاس کا مانیٹر سمجھتے ہیں۔

Related posts

دیوالی کے روز فضا آلودہ، پنجاب حکومت کے سموگ سے نمٹنے کے بڑے انتظامات مکمل

سموگ کی صورتحال: بھارت سے آنے والی ہوائیں لاہور اور جنوبی پنجاب کی فضا کو متاثر کر رہی ہیں، سینئر وزیر مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات، صوبے میں امن و امان اور انسداد دہشتگردی پر تفصیلی تبادلہ خیال