لانگ مارچ توڑپھوڑ کیس: علی امین اور شفقت محمود ذاتی حیثیت میں عدالت طلب

اسلام آباد: عدالت نے لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں علی امین اور شفقت محمودکو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ  میں علی امین گنڈاپور اور دیگر کے خلاف لانگ مارچ توڑپھوڑ کیس کی سماعت ہوئی جس دوران وزیراعلیٰ کے پی اور شفقت محمود کا چالان عدالت میں جمع کرایا گیا۔

سماعت کے سلسلے میں پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے سردار محمد مصروف خان ،  زاہد بشیر ڈار اور مرتضیٰ طوری عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے کیس میں نامزد غیر حاضر پی ٹی آئی کارکنوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے جب کہ علی امین اور شفقت محمود کو ذاتی حیثیت میں پیشی کےنوٹسز بھی جاری کردیے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی قیادت اور کارکنان کے خلاف تھانابارہ کہو میں 2 مقدمات درج ہیں۔

Related posts

ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے، عوام اور افواج میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے: بلاول بھٹو

پی ٹی آئی کا قومی کانفرنس کے لیے پیپلز پارٹی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کو مذاکرات کی اجازت نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی محاذ آرائی کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ