دریائے سندھ میں چشمہ کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے دریائے سندھ میں چشمہ کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ظاہر کردیا۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق  دریائے سندھ میں تربیلا اورکالا باغ کے مقام  پر نچلے درجے اور  چشمہ کے  مقام  پر درمیانے درجےکاسیلاب ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے چشمہ کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

اس کے علاوہ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے21 جولائی سے راوی،  جہلم، ستلج اور  چناب میں پانی کے بہاؤ  میں اضافے کا الرٹ بھی جاری کیا ہے۔

ڈی جی نے بتایا کہ دریاؤں کے بالائی علاقوں میں بارشوں کے باعث پانی کے بہاؤ میں غیر معمولی اضافے کاخدشہ ہے۔

Related posts

وفاقی حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

حج پروازوں کی معطلی کی خبریں بے بنیاد قرار، انتظامات شیڈول کے مطابق جاری ہیں: وزارت مذہبی امور

پاکستان پنشن نظام میں اصلاحات کے لیے اے ڈی بی سے 50 کروڑ ڈالر قرض لینے کا منصوبہ