غیرت کے نام پر قتل غیر شرعی ،غیر اسلامی اور غیر قانونی ہے،پاکستان علماء کونسل کا فتویٰ

پاکستان علماء کونسل نے فتویٰ دیا ہے کہ غیر ت کے نام پر بے گناہ عورت یا مرد کو قتل کرنا دہشت گردی ہے ،غیر اسلامی اور غیر قانونی ہے اور ایسے افراد کے خلاف سخت سے سخت اور جلد از جلد سزائیں دینی چاہئیںاور دہشتگردی کے قانون کے تحت ان کے مقدمات چلنے چلائیں۔

چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی، مولانا اسعد زکریا قاسمی ، مولانا طاہر عقیل اعوان، مولانا محمد اسلم صدیقی، مولانا محمد اشفاق پتافی، مفتی عمر فاروق اور دیگر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان علماء کونسل وزیر اعلیٰ بلوچستان، گورنر بلوچستان ، آئی جی بلوچستان سے مطالبہ کرتی ہے کہ بلوچستان میں غیرت کے نام پر قتل کیے جانے والی ایک خاتون کو جو سوشل میڈیا پر وائرل ہے کو قتل کرنے والے درندوں کو فوری گرفتار کیا جائے ، دہشت گردی کی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے اور مجرموں کو اسی جگہ اسی انداز میں سزا دی جائے۔ اسلام کسی صورت غیرت کے نام پر قتل کی اجازت نہیں دیتااور شادی سے پہلے کسی بھی خاتون سے اس کی پسند کا پوچھا جانا شریعت اسلامیہ میں اس کے واضح احکامات اور مثالیں موجودہیں۔

Related posts

ہم چہرے نہیں، نظام بدلنا چاہتے ہیں: حافظ نعیم الرحمان

وفاقی حکومت نے گندم پالیسی 2025–26 کی منظوری دے دی

غذائی دہشت گردوں کے خلاف کڑا اقدام — پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ساتھ معزز عدالتوں کا مؤثر کردار