خاتون اور مرد کے قتل کے واقعے میں 11 ملزمان گرفتار کرلیے ہیں: وزیراعلیٰ بلوچستان

 وزیراعلیٰ  بلوچستان سرفراز بگٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ  خاتون اور مرد قتل واقعہ میں 11 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں۔

بلوچستان میں خاتون اور مرد کے بہیمانہ قتل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کا وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے نوٹس لیا۔

‏وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا تھا سوشل میڈیا پر خاتون اور مرد کے قتل کی وائرل ویڈیو میں دکھائے جانے والے مقتولین کی شناخت ہوچکی ہے۔

سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ خاتون اور مرد کے قتل واقعہ میں اب تک 11 ملزمان گرفتار کیےجاچکےہیں، آپریشن جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ  واقعہ میں تمام ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائےگا، ریاست مظلوم کے ساتھ ہے۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ نے بتایا تھا کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ افسوسناک واقعہ عید سے چند روز قبل پیش آیا تھا جس کی ویڈیو حال ہی میں منظر عام پر آئی۔

انہوں نے کہا کہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد اس گھناؤنے جرم پر پولیس کو فوری کارروائی کی ہدایت کی گئی جس پر ریاست کی مدعیت میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور لڑکی کے قتل میں ملوث ایک مشتبہ قاتل کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے ۔

Related posts

ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے، عوام اور افواج میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے: بلاول بھٹو

پی ٹی آئی کا قومی کانفرنس کے لیے پیپلز پارٹی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کو مذاکرات کی اجازت نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی محاذ آرائی کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ