مقصد سینیٹر بننا نہیں اشرافیہ کا تکبر پاش پاش کرنا تھا، خرم ذیشان کا پیچھے ہٹنے سے انکار

پشاور: تحریک انصاف کے ناراض رکن خرم ذیشان نے سینیٹ الیکشن سے پیچھے ہٹنے سے انکار کردیا۔ 

پی ٹی آئی کے ناراض سینیٹ امیدوار خرم ذیشان  نے کہا کہ میرا مقصد سینیٹر بننا نہیں بلکہ اشرافیہ کا تکبر  پاش پاش کرنا تھا، ہار جیت کی بات ہے تو میں جیت چکا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اشرافیہ بند کمروں میں بندر بانٹ کرتے ہیں اور بلا مقابلہ آ جاتے ہیں، الیکشن ہوگا اور نتیجہ جو بھی ہو یہ جیت نظریے کی ہے۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی 11 نشستوں کے لیے ووٹنگ آج ہوگی جس کے لیے 25 امیدوار میدان میں ہیں۔ 

انتخابات کے لیے تحریک انصاف کے 5  ناراض اراکین نے بھی کاغذات جمع کروائے تھے جن میں سے 4 کے دستبردار ہونے کے بعد جنرل نشست پر خرم ذیشان میدان میں ہیں۔ 

Related posts

سہیل خان آفریدی نے خیبر پختونخوا کے 30 ویں وزیراعلیٰ کا حلف اٹھا لیا

خیبرپختونخوا کابینہ کی تشکیل میں پیشرفت، سہیل آفریدی کو مکمل اختیار حاصل

لاہور میں دو روزہ بسنت فیسٹیول کی تیاریاں، “محفوظ بسنت پلان” پیش