مخصوص نشستیں: وزیراعلیٰ کے پی اور اسپیکر نےگورنرہاؤس میں ارکان کی حلف برداری کوچیلنج کردیا

پشاور:  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور اسپیکر کے پی اسمبلی نے مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کو چیلنج کردیا۔ 

 وزیراعلی کے پی علی امین گنڈاپور اور اسپیکر کے پی اسمبلی بابر سلیم سواتی کی جانب سے پشاور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں وفاق، رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ، گورنر کے پی، الیکشن کمیشن اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ 

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اسمبلی اجلاس شروع ہوا تو کورم کی نشان دہی پر اسپیکر نےاجلاس ملتوی کیا، اسپیکر صوبائی اسمبلی نے اراکین سےحلف لینے سےانکار نہیں کیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسپیکر نےاجلاس 24 جولائی تک ملتوی کیا، گورنر ہاؤس میں ارکان سے حلف لینا ماورائے آئین ہے،  آئین کا آرٹیکل 65 اراکین اسمبلی سے حلف اسمبلی ہاؤس میں لینے کا کہتا ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ چیف جسٹس کے پاس آرٹیکل 255(2) کےتحت اختیارات ہیں، انتظامی طور  پر وہ اس کو نہیں دیکھ سکتے، چیف جسٹس نےگورنر کو حلف کیلئے نامزد کیا مگر ہمیں سننےکا موقع نہیں دیا۔ 

واضح رہے کہ اتوار کو خیبرپختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر کامیاب 25 ارکان نے  عدالتی حکم پر حلف اٹھایا تھا جس کی تقریب گورنر ہاؤس کے پی میں ہوئی۔

Related posts

پیپلز پارٹی نے حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد کے لیے ایک ماہ کی مہلت دے دی

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ: سیز فائر کے دوران پاکستانی سکیورٹی فورسز نے 100 سے زائد خوارج ہلاک کیے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی: افغانستان سمیت جو بھی حملہ کرے گا، بھرپور جواب دیا جائے گا